معروف براڈ کاسٹر اور ٹیلی ویژن اداکار آصف غوری کی گیارہویں برسی آج منائی گئی۔
آصف غوری انیس سو چون چون میں بلوچستان کے شہر چمن میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان کوئٹہ میں بطور اناونسر کیا، بعد ازاں ریڈیو پاکستان میں پروگرام پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
آصف غوری نے دو سو سے زائد ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
وہ آج ہی کے دن سن دو ہزار پندرہ میں انتقال کر گئے تھے۔