Saturday, 25 July 2026, 02:15:08 am
 
پاکستان کے ممتاز اردو ادیب قدرت اللہ شہاب کی چالیسویں برسی
July 24, 2026

پاکستان کے ممتاز اردو ادیب قدرت اللہ شہاب کی چالیسویں برسی آج منائی گئی۔

قدرت اللہ شہاب چھبیس فروری انیس سو بیس کو گلگت میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اوائل عمری ہی میں اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھنا شروع کر دیا تھا۔

سولہ برس کی عمر میں انہوں نے ریڈرز ڈائجسٹ لندن کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی مضمون نویسی کا مقابلہ جیتا۔

وہ اپنی شہرہ آفاق خودنوشت شہاب نامہ کی بدولت خاص طور پر جانے جاتے ہیں۔

قدرت اللہ شہاب انیس سو چھیاسی میں آج کے روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔