Saturday, 27 April 2024, 06:28:32 am
حکومت سمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کی ذمہ دار ہے:صدر
June 26, 2019

دنیابھرمیں آج (بدھ) منشیات اورسمگلنگ کی روک تھام کادن منایاجارہاہے۔

اس سال دن کاموضوع ہے ''صحت کے لئے انصاف ،انصاف کے لئے صحت''۔اس موقع پراپنے پیغام میں صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ حکومت سمگلنگ اورمنشیات کے استعمال کی روک تھام کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے خاندان، سکول، سوسائٹی اورمذہبی اداروں پر اس کے پھیلائوکے خلاف مدد دینے میں کرداراداکرنے پرزوردیاہے۔صدرنے کہاکہ منشیات اورسمگلنگ کے مسائل کے موثرحل کے لئے صحت عامہ اورسماجی بہبود کے اداروں میں جامع بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.