Friday, 26 April 2024, 12:05:14 pm
خوشاب اور پتوکی میں دو مختلف حادثات ، 8افرادجاں بحق
May 26, 2020

خوشاب اور پتوکی میں آج سڑک کے دو مختلف حادثات میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں پھاٹک پر ایک کار ریل گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ایک اورحادثے میں بھکر کےعلاقے میں ایک موٹرسائیکل شاہ پور صدر نہر میں گرنے سے دوخواتین اوردوماہ کے بچے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو1122 نے نعشیں نکال لی ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے المناک حادثات میں قیمتی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

 انہوں نے ریلوے انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث عید کے پہلےدو روز میں پنجاب میں سڑک کے دوہزار 818 حادثات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.