Friday, 26 April 2024, 07:49:10 pm
حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے، ڈاکٹرفردوس
May 26, 2019

فائل فوٹو

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے اور لوٹ مار کا باب بند ہوچکا ہے۔

بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اپنے خلاف دائر بدعنوانی کے مقدمات پر اثر انداز ہونے کیلئے چیئرمین نیب کو دبائو میں لانے کیلئے ان کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔

ایک سوال پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف نے احتساب سے بچنے کیلئے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.