Saturday, 27 April 2024, 01:23:11 am
سول عدالتیں سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر حکم امتناعی جاری نہ کریں، چیف جسٹس
May 26, 2018

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں نے عدالتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بات بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی سپریم کورٹس کے سربراہان کی 13ویں کانفرنس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہی گئی۔

رکن ملکوں کے نمائندئوں نے سرحد پار جرائم کے خلاف تعاون اور بین الاقوامی سول اور تجارتی تنازعات کو حل کرنے پر زور دیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکو ں کے درمیان وسیع ترتعاون کی ضرورت پر زوردیا تاکہ خطے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے مسائل سے نمٹاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام سول عدالتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ منصوبوں میں کوئی بھی حکم امتناعی جاری نہ کیاجائے اور اس فیصلے سے پاکستان کے عدالتی نظام پر بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے تحفظ اور سہولت کا احساس ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.