Saturday, 27 April 2024, 01:46:37 am
ترکی کی عدالت نے حزب اختلاف کےروزنامےکے 15ملازمین کوقیدکی سزاسنادی
April 26, 2018

ترکی کی عدالت نے عالمی سطح پر آزادی اظہار رائے پر تنقید کا نشانہ بننے والے مقدمے میں ترکی کے حزب اختلاف کے روزنامے Cumhuriyet کے پندرہ ملازمین کو دہشت گردی کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے جبکہ تین کو بری کردیا ہے۔

سرکاری ذرائع  ابلاغ کے مطابق عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ اخبار کے سابق مدیراعلیٰ ممتاز صحافیCan Dundar کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری رہے گی۔

Cumhuriyet کے مطابق استنبول میں قائم عدالت کی جانب سے گزشتہ روز سنائی گئی سزا ئیں اڑھائی سال سے ساڑھے سات سال تک کی مدت کے لئے ہوں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.