Friday, 26 April 2024, 05:02:11 pm
عالمی ڈونرزکاشام میں خانہ جنگی سےمتاثرہ شہریوں کیلئے 2018ء کیلئے 4ارب 40 کروڑ ڈالرکی امداددینےکاوعدہ
April 26, 2018

برسلز میں عالمی ڈونرز نے شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ شہریوں کیلئے 2018ء کیلئے چارارب چالیس کروڑ ڈالر کی امداد دینے کاوعدہ کیاہے۔

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ اس سال شام کے اندراورپڑوسی ممالک میں مقیم پناہ گزینوں کی مدد کیلئے نوارب ڈالرکی ضرورت ہے۔

تاہم اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کے سربراہ مارکLowcock نے ان وعدوں کواچھاآغازقراردیاہے۔

2011ء کے بعد سے شا م کے تنازعے میں لڑائی کے دوران تقریباً ساڑھے چارلاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس وقت ملک میں اورملک سے باہرایک کروڑ تیس لاکھ شامی باشندوں کوانسانی امداد کی اشدضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.