Saturday, 27 April 2024, 03:11:35 am
کوروناوائرس سے متاثرہ مستحق خاندانوں کوفی کس12 ہزارروپےنقد دینےکااعلان
March 26, 2020

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کےبارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نےکہاہےکہ کوروناوائرس کے منفی اثرات سے متاثرہ مستحق خاندانوں کو آئندہ ماہ فی کس بارہ ہزار روپے کی نقد رقم دی  جائے گی۔

 آج صبح  ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی تعاون کا پروگرام وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کئے گئے امدادی پیکیج کا حصہ ہے۔

معاون خصوصی نے کوروناوائرس کے پھیلاو کےخلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی عوام کو اجتماعات سے گریز کرناچاہیے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا چاہیے۔

ثانیہ نشتر نےکہاکہ حکومت مارکیٹوں میں گندم کے آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی مناسب فراہمی یقینی بنانے کےلئے انتظامات کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.