Friday, 26 April 2024, 09:22:33 pm
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
January 26, 2023

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجبکہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر مظفرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر شہروں میں بھی بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں و کشمیر کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں میں پاسبان حریت اور دوسری تنظیموں نے شرکت کی۔مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔مظفرآباد میں کشمیر لبریشن کمیشن اور پاسبان حریت جموں و کشمیر نے یوم سیاح منانے کے لئے ریلیاں بھی نکالیں۔میرپور میں معاشرے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے ضلعی عدالتوں کی حدود سے احتجاجی ریلی نکالی۔بعد میں یہ ریلی چوک شہیداں میں احتجاجی جلوس میں تبدیل ہو گئی۔ریلی کے شرکاء نے جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غیرقانونی قبضے اور مظالم کے خلاف احتجاج درج کرانے کے علاوہ کشمیر کے مسائل کے جلد پرامن حل کی اہمیت اجاگر کی۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے اس موقع پر ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مزید وقت ضائع کئے بغیر مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔آزادکشمیر ریڈیو میرپور نے یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی پروگرام بھی نشر کئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.