Friday, 26 April 2024, 10:36:49 am
سیکرٹری خارجہ سہیل محمودکی او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
January 26, 2022

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اسلامی تعاون تنظیم سیکرٹریٹ جدہ میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ سے ملاقات کی اور امت کے نصب العین میں ایک ثابت قدم ساتھی کے طورپر پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا ۔

ایک ٹویٹ میں دفترخارجہ نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون مقبوضہ کشمیر ، افغانستان کی صورتحال اسلام مخالف پرپیگنڈے اور پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے امور پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ملاقات کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پرپاکستان کو مبارک باد دی اوراس کی کامیابی کیلئے دعا کی ۔فریقین نے وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کیلئے جاری پاکستان کی تیاریوں کاجائزہ لیا ۔دونوں فریقوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے ایجنڈے پراہم امور اور تنظیم کے کردارکو مزید موثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.