Saturday, 27 April 2024, 04:54:50 am
دفتر خارجہ کا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
January 26, 2022

دفتر خارجہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کشمیریوں کی جانب سے آج(بدھ) بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ مختلف مواقع پر پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے انسانیت کے خلاف ڈھائے گئے مظالم کا ثبوت اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے پیش کیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو اس کے ظلم اور جبر سے روکے اور کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.