Saturday, 27 April 2024, 05:11:08 am
وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ کے معاملے کا تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی
January 26, 2021

وفاقی کابینہ نے ریٹائرڈ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں براڈ شیٹ سے متعلق تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔یہ بات وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ جس کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈ شیٹ کے انکشافات کی تحقیقات کے لئے کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت کمیٹی کے بجائے کمیشن قائم کیا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ادار جاتی اصلاحات کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں 70ہزار آسامیوں کو ختم کر نے اور وفاقی اداروں کی تعداد 441 سے کم کر کے 324 تک کرنے سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کے تناظر میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے سے متعلق کمیٹی کی تشکیل نو کی منظور ی دی۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ترسیلات زر میں 2.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دو ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.