Saturday, 27 April 2024, 07:16:18 am
صدر کا پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت پر زور
November 25, 2020

صدرڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ فعال سیکرٹریٹ، فیصلہ سازی اور کمیٹی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

وہ آج (بدھ) اسلام آباد میں سائبر Efficeient پارلیمنٹ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی ہونا چاہئے تاکہ اس کی استعداد کار میں اضافہ ہو اور موثر قانون سازی میں مدد مل سکے۔صدر کو پارلیمنٹ کی آٹومیشن کیلئے متعلقہ اداروں کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔انہوں نے متعلقہ فریقین سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن اگلے جون تک مکمل کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.