Saturday, 27 April 2024, 08:56:46 am
وزیرخارجہ کا علاقائی روابط کے لئے پاکستان کی حمایت کااعادہ
November 25, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے علاقائی روابط کے لئے پاکستان کی حمایت کااعادہ کرتے ہوئے پاکستان کوایک اہم فریق اورافغانستان میں امن سے سب سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے والا ملک قراردیاہے۔انہوں نے فن لینڈ، افغانستان اورافغانستان میں ا قوام متحدہ کے امدادی مشن کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی افغانستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانوں کی زیرقیادت افغانوں کے سیاسی مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں قیام امن پرعالمی توجہ کامرکوزہوناایک تاریخی موقع ہے۔شاہ محمودقریشی نے افغانستان کی خودانحصاری کی منزل کے حصول کے لئے پاکستان کے کردار پرروشنی ڈالی۔امن ،خوشحالی اورخودانحصاری کے عنوان سے ہرچارسال بعدمنعقدہونے والی افغانستان کانفرنس دوہزاربیس کامقصدافغانستان میںپائیدارترقی، خوشحالی اورامن کے لئے مددفراہم کرناہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.