Friday, 26 April 2024, 03:11:10 pm
وزیرخارجہ اوآئی سی کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے نائیجرروانہ
November 25, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی آج نائیجرروانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔ایک ویڈیوپیغام میں شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش اوردیگراہم معاملات پرغورکیاجائے گا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وہ عالمی سطح پردرپیش چیلنجوں پرپاکستان کاموقف پیش کریں گے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ مسلمانوں کوبڑھتے ہوئے اسلام مخالف واقعات پرگہری تشویش ہے۔بھارت کی طرف سے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں مظالم اورپاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاحوالہ دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ مظلوم کشمیری عوام پربھارتی مظالم کواجاگرکرنے کے لئے یہ ایک مناسب فورم ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ اس اجلاس کے موقع پروہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.