Saturday, 27 April 2024, 05:06:07 am
کورونا وائرس جیسے سنگین مسئلے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے:وزیراطلاعات
November 25, 2020

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسے سنگین مسئلے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے امیدظاہر کی کہ حزب اختلاف کی جماعتیں کورونا وائرس کے بارے میں آج سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے بلائے گئے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریںگی اور اس وائرس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز دیںگی۔شبلی فراز نے کہاکہ ہمیں لوگوں کی صحت اور زندگیوں کے حوالے سے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.