Friday, 26 April 2024, 09:18:08 pm
قومی اسمبلی میں ضمنی ترمیمی بل 2018پربحث جاری
September 25, 2018

قومی اسمبلی نے آج مالیاتی ضمنی ترمیمی بل 2018 پر بحث دوبارہ شروع کی۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےعام آدمی پر بوجھ نہ ڈالنے کا وعدہ کیا تھا تاہم حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا جس سے مہنگائی بڑھے گی۔

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سید نوید قمر کے نکات کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے غریب طبقات کےلئے گیس کی قیمت میں صرف دس فیصد اضافہ کیاگیا ہے ایک سو تینتالیس فیصد اضافہ گیس کا زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ہے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے پاس اپنےملازمین کو تنخواہیں دینے کےلئے پیسے نہیں ہیں جبکہ ادارے نے پنشنرز کو 20 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

 انہو ں نے کہا کہ سات سو کنٹریکٹ ملازمین ادارے میں کام کررہے ہیں جنہیں نکالنا اچھی پالیسی نہیں ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.