Friday, 26 April 2024, 10:54:59 pm
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر ہونے کے بھارتی دعوے کی نفی
August 25, 2019

معروف عالمی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال بھارتی حکومت کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ مقبوضہ وادی میں حالات معمول پر ہیں۔

اخبار نے اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی حکومت اور پولیس حکام کے مطابق مقبوضہ علاقے میں مکمل امن وامان ہے جبکہ زمینی صورتحال سے متعلق مختلف ویڈیوز اور عینی شاہدین کی اطلاعات قطعاً مختلف ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔

روزنامہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں مواصلات کا نظام معطل ہونے کے باعث زمینی تصاویر اور ویڈیوز کا حصول مشکل ہے تاہم اخبار کی تحقیقاتی ٹیم نے بعض تصاویر حاصل کی ہیں جن سے بھارتی حکومت کے اس دعوے کی نفی ہوتی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں صورتحال پر امن ہے۔

روزنامے کوحاصل ہونے والی تصاویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ کشمیری مظاہرین احتجاج کررہے ہیں اور بھارتی فوج انہیں منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور آنسوگیس کے گولے استعمال کررہی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.