Tuesday, 19 March 2024, 01:46:35 pm
عازمین کو حجاز مقدس لے جانے کیلئے حج پروازوں کا سلسلہ 4جولائی سے شروع ہوگا
June 25, 2019

عازمین حج کو حجاز مقدس لے جانے کیلئے حج پروازوں کا سلسلہ آئندہ ماہ کی چار تاریخ سے شروع ہورہا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے کہا کہ اس سال حج پروازوں کا سلسلہ آئندہ ماہ کی سات تاریخ سے کوئٹہ سے بھی شروع ہوگا اس سے پہلے بلوچستان سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے پہلے کراچی اور ملتان لایا جاتا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں عازمین حجاج کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کیلئے مکہ اور مدینہ میں جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ مکہ میں عزیزیہ Batha قریش میں فور یا فائیوسٹار عمارتوں میں عازمین حج کو رہائش فراہم کی جائے گی، انہیں حرم شریف اور ان کی رہائش گاہ تک چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔پاکستانی عازمین کو ہنگامی علاج معالجے کی فراہمی کیلئے ہر عمارت میں ڈسپنسری بھی ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.