Saturday, 27 April 2024, 06:17:55 am
پنجا ب حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی 2023 وزیراعظم کے نصب العین کی جانب اہم قدم ہے:فردوس
May 25, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے گزشتہ روز متعارف کرائی گئی ترقیاتی حکمت عملی 2023 وزیراعظم عمران خان کے نصب العین اور اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت صوبے میں تعلیم وصحت ، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے، پسماندہ علاقوں کی ترقی ، اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی انہوں نے کہاکہ اس ترقیاتی حکمت عملی سے ترقی کے ثمرات صوبے کے ہرشہری تک پہنچیںگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی کاوشوں سے صوبے پنجاب میں عشروں پرانے استحصالی نظام کا خاتمہ ممکنہ ہوا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.