Tuesday, 19 March 2024, 07:16:31 am
پاکستان کابرادر ممالک کے درمیان اپنے دوستانہ تعلقات بروئے کارلانے پرآمادگی کا اظہار
May 25, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے فروغ اور برادر ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی میں مدد کیلئے اپنے دوستانہ تعلقات بروئے کار لانے کو تیار ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف سے ملاقات میں کہا کہ تمام مسائل اور تنازعات بین الاقوامی قانون کے لائحہ عمل کے تحت سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ہر ممکن کوششں کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان شاندار باہمی تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا۔

انہوں نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے کیلئے اپنے دورہ ایران میں کئے گئے مختلف فیصلوں پر فوری عملدرآمد پر زور دیا۔

جواد ظریف نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

 ملاقات کے دوران نئے سرحدی مقامات کھولنے مقامی سطح پر تجارتی سرگرمیاں بڑھانے اور پاک ایران سرحد پر سیکورٹی انتظامات میں اضافے کے ذریعے زائرین اور لوگوں کو آمدورفت میں سہولت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.