Saturday, 27 April 2024, 03:58:34 am
نیب کی ای سی ایل سے شہباز شریف کا نام نکالنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل
May 25, 2019

قومی احتساب بیورو نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے شہباز شریف کا نام نکالنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنما نے اپنے خلاف نیب کی چھان بین پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے نیب نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شہباز شریف کا نام بحال کیا جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.