فائل فوٹو
معروف ریڈیو اور ٹی وی فنکارا اوربراڈکاسٹر کنول نصیر جمعرات کے روز اسلام آباد میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
اُن کی عمر 73 سال تھی۔وہ 1948کو لاہور میں پیدا ہوئیں انہوں نے سترہ سال کی عمرمیں ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا۔وہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی نیوز کاسٹر اوراناؤنسر تھیں۔کنول نصیر گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ واپستہ رہیں۔وہ معروف براڈکاسٹر موہنی حمید (آپا شمیم) کی بیٹی تھیں۔اور پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی ساس تھیں۔