Saturday, 27 July 2024, 09:31:10 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترسرد اور خشک رہے گا
February 25, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترسرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ تاہم شام اور رات کے اوقات کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں تیزہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران جنوب مغربی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔آج ریکارڈ کیا گیا بعض اہم شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈلاہور بارہ کراچی اٹھارہپشاور ساتکوئٹہ منفی ایکگلگت چارمری صفراورمظفرآباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں،بارہ مولہ اور LEHمیں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیزہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفبای کا امکان ہے جبکہ جموںمیںمطلع جزوی طور پر ابرآلود اور سرد رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،پلوامہ،اننت ناگ اورشوپیاں میں دو ڈگری سینٹی گریڈ،جموں آٹھ، Leh منفی چودہ اوربارہ مولہ میں تین ڈگری سینٹی گریڈ۔