امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کا باضابطہ اعلان منسوخ کر دیا ہے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ اس اعلان نے امریکہ کے کاروبار کو نقصان پہنچایا اور امریکی خاندانوں کے آپس میں ملنے میں رکاوٹ تھا۔سابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس یہ پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وباءکے باعث بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ امریکیوں کی ملازمتوں کو تحفظ دیا جائے۔