Saturday, 27 April 2024, 07:17:38 am
اقوام متحدہ بھارت کےغیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانےکیلئےاقدامات کرے:منیراکرم
February 25, 2021

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے عالمی ادارے سےکہاہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں جاری انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں رکوانےکیلئے اقدامات کرے۔وہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اس سے قبل سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزکی طرف سے انسانی حقوق کے لئے کارروائی کامطالبہ کے موضوع پربریفنگ دی گئی۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ انسانی حقوق ہرجگہ خطرے میں ہیں اور ہم مسلسل انسانی حقوق کی متفرق نوعیت اورمنظم خلاف ورزیاں دیکھ رہےہیں۔منیراکرم نے اقلیتوں ،خواتین اوربچوں سمیت کمزورطبقات کے خلاف عدم برداشت ، امتیازی سلوک، نسل پرستی اورتشدد میں عالمی سطح پراضافے پربھی تشویش کااظہارکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.