Saturday, 27 April 2024, 03:18:23 am
وزیراعظم کاپاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے کوششوں پر زور
January 25, 2022

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے بہترین استعمال سے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات سری لنکا کے وزیر تجارت بنڈولا گوناوردنااور علاقائی تعاون کے وزیر مملکت Tharaka بالاسوریا سے آج(منگل) اسلام آباد میں خیرسگالی ملاقات کے دوران کہی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے دورے پر آئے ہوئے وفد کی توجہ پاکستان میں بدھ مت کے عظیم ورثے کی جانب مبذول کرائی اور امید ظاہر کی کہ سری لنکا کے مزید لوگ مذہبی سیاحت کیلئے پاکستان آئیں گے۔عمران خان نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے اعلیٰ سطح کی باقاعدہ ملاقاتوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر گوناوردنا کی طرف سے تاجروں کے ایک وفد کے ہمراہ دورئہ پاکستان کے اقدام کو بھی سراہا۔بنڈولاگوناوردنا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، ٹیکسٹائل، تعلیم، دفاع، سیاحت اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.