شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں عوام نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
میرعلی میں سیکیورٹی فورسز اور مقامی عمائدین کے درمیان خوشگوار ماحول میں خصوصی مکالمہ ہوا۔
حسو خیل اور موساکی کے عوام اور مقامی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز سے اپنی والہانہ محبت اور اعتماد کا اظہار کیا۔
بات چیت کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوانوں اور بچوں کو تعلیم کے حصول اور روشن مستقبل کی جانب راغب کرنے پر زور دیا۔