Saturday, 27 April 2024, 03:43:06 am
ممتازشاعرہ پروین شاکر کا 69 واں یوم پیدائش
November 24, 2021

اردو زبان کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر کا 69 واں یوم پیدائش آج (بدھ)منایا گیا۔پروین شاکر انیس سو باون میں آج ہی کے دن کراچی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اُنیس سو چھہتر میں اپنے شعری مجموعے خوشبو کی اشاعت سے شہرت پائی۔ان کی دوسری تصانیف میں ماہِ تمام، صد برگ، خود کلامی اور انکار شامل ہیں۔انہوں نے ایک استاد اور سرکاری ملازم کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔اردو ادب کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں پروین شاکر کو انیس سو نوے میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور انیس سو چھہتر میں آدم جی ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا۔وہ چھبیس دسمبر انیس سو چورانوے کو اسلام آباد میں کار کے ایک حادثے میں انتقال کر گئی تھیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.