Friday, 26 April 2024, 10:23:40 am
سیاسی اور عدالتی مقدمات سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے پارلیمنٹ اورقانونی فورم موجود ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
September 24, 2020

File Photo

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابرافتخارنے کہاہے کہ سیاسی اور عدالتی مقدمات سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ اورقانونی فورم موجود ہیں۔ایک نجی نیوزچینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے واضح طورپرکہاہے کہ سیاسی اورقانونی معاملات حل کرنے کے لئے مناسب فورم موجود ہیں اور فوج کو ایسے معاملات میں گھسیٹنانہیں چاہیے۔میجر جنرل بابرافتخارنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمامحمدزبیرنے آرمی چیف کے ساتھ دوملاقاتیں کیں اوریہ دونوں ملاقاتیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی درخواست پر ہوئیں۔کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی اشتعال انگیزسرگرمیوں کے بارے میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.