Friday, 26 April 2024, 10:08:52 pm
وزیراعظم آج عالمی مالیاتی احتساب شفافیت اوردیانتداری کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے
September 24, 2020

File Photo

وزیراعظم عمران خان آج (جمعرات) عالمی مالیاتی احتساب شفافیت اوردیانتداری کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے۔یہ فورم دوہزارتیس تک غربت کے خاتمے کے پائیدارترقیاتی اہداف کے نفاذ کی خاطر سرمایہ کاری کی کمی کے مسئلے پرقابوپانے میں مدد کے لئے تشکیل دیاگیاتھا۔اس پندرہ رکنی پینل کاافتتاح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اوراقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدور نے مارچ میں کیاتھا۔موجودہ اجلاس پینل کی عبوری رپورٹ پیش کرنے کے لئے طلب کیاجارہاہے جس میں محصولات کے شعبے میں تعاون ،انسداد بدعنوانی اور اینٹی منی لانڈرنگ کے موجودہ عالمی ڈھانچے پر عملدرآمدکے بارے میں بڑی خامیوں اورنظام کی خرابیوں کے بارے میں نشاندہی کی گئی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدر کی حیثیت سے پینل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.