Saturday, 27 April 2024, 03:04:06 am
مختلف ممالک کےسفارتکاروں کاکنٹرول لائن پرجوڑہ سیکٹر کادورہ
September 24, 2020

مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے آج لائن آف کنٹرول پر جوڑہ سیکٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہیں شہری آبادی کے جانی و مالی نقصان سے آگاہ کیاگیا۔

 پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل بابر افتخار نے انہیں کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزی کے بارے میں بتایا۔

 سفارتکاروں کو بتایاگیا کہ بھارتی فوجی جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی کو ہدف بناتےہیں۔

 اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوجی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کےلئے کلسٹربموں کا استعمال کرتے ہیں اور اس سال اب تک اٹھارہ افراد کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج رواں سال اب تک دوہزار تین سو تینتیس بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.