Friday, 26 April 2024, 09:40:09 pm
سینیٹ کی فنانس بل 2021 کیلئے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی مختلف سفارشات کی منظوری
June 24, 2021

سینیٹ نے آج(جمعرات) مشترکہ طورپر فنانس بل 2021 کیلئے خزانے کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی 114 سفارشات کی منظوری دی ۔

سفارشات سینیٹر محمد طلحہ محمود کی جانب سے پیش کی گئی ۔ان سفارشات میں ہیلتھ کیئر سیکرٹر پر ودہولڈنگ ٹیکس کو 8 فیصد سے کم کرکے تین فیصد کرنا، کھانے پینے کی اشیاء کو سیلز ٹیکس سے مستثنی قراردینا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بیس فیصد اضافے اور ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر باسٹھ سال کرنا، بالواسط ٹیکسوں میں کمی اور پیٹرولیم لیوی کو برقراررکھنا شامل ہے ۔سینیٹ نے تجویز کیاکہ تنخواد ار طبقے کے علاج معالجے پر ان کے مختلف اخراجات، مختلف الاؤسنز ، پراویڈنٹ فنڈ اور پنشن فنڈ پر دس ارب کے ٹیکس واپس لئے جانے چاہئیں۔صحت اور تعلیم کیلئے مختص بجٹ کو دوگنا کرنے اور اسلام آباد کیلئے کم ازکم اجرت پچیس ہزار روپے مقرر کرنے سمیت کاشتکاروں کو سود سے پاک قرضوں کی فراہمی کی سفارشات بھی منظوری کی گئیں۔سینیٹ کمیٹی نے یہ بھی تجویز کیاکہ فلورملز پر ٹرن اوور ٹیکس بھی عائد نہیں کیاجاناچاہیے ۔ایوان نے درآمد کی جانے والی کاسمیٹکس ڈیوٹی و دیگر ٹیکس کم کرنے اور سرمایہ کاری و پیداوار بڑھانے کیلئے خام مال کی درآمد پر ٹیکس کو کم سے کم رکھنے، گاڑیوں کے نئے سپیئرپارٹس درآمد کرنے پر ڈیوٹی کم کرنے، خوردونوش کی اشیاء پر جی ایس ٹی 17فیصد سے 8.5 فیصد پرلانے، ریڈی میڈ Auto Disabling Syringes بنانے کیلئے ترغیب مہیا کرنے اور پولٹری فیڈ پر ٹیکس 10فیصد سے 17فیصد بڑھانے کو واپس لینے کی سفارش کی ہے۔ایوان نے تجویز دی کہ فلور ملز پر ٹرن اوور ٹیکس اور سونے پر 17فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ دودھ سے متعلق ایسا کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے جس سے دودھ اور متعلقہ مصنوعات کی قیمتیں بڑھ جائیں اور دودھ پر کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے۔ طلحہ محمود نے کہا کہ وزیر خزانہ نے سفارشات کو غور سے سنا اور عزم کیا کہ ان سفارشات کو بجٹ بل 2021ء میں شامل کرنے کیلئے سفارشات کو فنانس بجٹ 22-2021 میں شامل کیا جائیگا۔ سینیٹ میں عالمی عدالت انصاف کے حوالے سے نظر ثانی اور مشاورتی بل دوہزار اکیس اور مسلم فیملی لاز ترمیمی بل دوہزار اکیس پیش کئے گئے ۔چیئرمین نے یہ بل متعلقہ کمیٹی کو بھیج دئیے ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.