Saturday, 27 April 2024, 03:30:06 am
صدرکا انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور
June 24, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے سیاسی حقوق ملنے کے ساتھ ساتھ انتخابی عمل کو مزید شفاف بنایا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روزاسلام آباد میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر سینیٹر شبلی فراز، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیر تعلیم شفقت محمود، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیرسید امین الحق اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کہی۔صدر نے کہا کہ انتخابی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ملک کی سیاسی جماعتوں اور متعلقہ فریقین کی قومی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں انتخابی قوانین کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔صدرنے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی اختلافات سے بالاترہوکر سوچنا چاہئے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ایک شفاف انتخابی عمل کیلئے تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.