Saturday, 27 April 2024, 04:40:49 am
کورونا چیلنجز کے باوجودپاکستان کوپولیوسے پاک کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں:وزیراعظم
June 24, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا چیلنجز کے باوجود پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے اور ملک گیر انسداد پولیو مہم میں تیزی لانے کیلئے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی بدستور قومی ترجیح ہے ۔ عمران خان نے ملک میں پولیو وائرس کی منتقلی کے عمل کی روک تھام میں اہم پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کا جلد مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ملک کو پولیو سے نجات دلانے کیلئے خصوصاً بل اینڈ میلنڈاگیٹس فائونڈیشن کی شراکت داری کا شکریہ ادا کیا بل گیٹس نے اس قومی مسئلے پر وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کی ۔ وزیراعظم نے ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کی کوششوں پربھی روشنی ڈالی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.