بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے کی پاکستان کے لئے مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری نے سندھ میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔جس کا مقصد صوبے میں ترقیاتی اقدامات کے لئے امریکی شراکت داری اور تعاون کی توثیق کرنا ہے۔یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر نے کہا پاکستان امریکہ گرین الائنس فریم ورک کے تحت امریکی ترقیاتی ادارہ پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی موسمیاتی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون جاری رکھے گا تاکہ آئندہ نسلوں کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔