Saturday, 24 October 2026, 06:56:31 am
 
وزیر خزانہ کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں پر زور
October 23, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہنگامی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ روابط کے ذریعے ملکی وسائل کو مؤثر طور پر بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قومی امدادی ادارے کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور این ڈی ایم اے کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل حسن خٹک سے ملاقات میں کیا۔

وزیر خزانہ نے پیش گوئیوں کے بعد بروقت فیصلوں اور مؤثر پیشگی اقدامات کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔