Saturday, 24 October 2026, 06:43:54 am
 
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی استنبول میں چار علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے چھٹے اجلاس میں شرکت
October 23, 2026

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آج استنبول میں چار علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ترکیہ کے ہاکان فیدان، سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور مصر کے ڈاکٹر بدر عبدالعاطی بھی شریک تھے۔

وزرا نے نیویارک میں اپنے گزشتہ اجلاس کے بعد سے اب تک کی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور اس سے منسلک سیکیورٹی چیلنجز اور تنازعات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

وزرا نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور ریاستی خودمختاری کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے علاقائی روابط مضبوط بنانے اور پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔