نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار آر فور اور آر فور پلس وزارتی اجلاسوں میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے ہیں۔
فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ بھی آر فور پلس کے رکن ہیں۔
اپنے ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران، نائب وزیر اعظم آر فور اور آر فور پلس کے وزارتی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔