قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ پاکستان نے ڈیجیٹل شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور موبائل صارفین کی تعداد تقریباً 21 کروڑ تک پہنچ گئی ہے اور ٹیلی مواصلاتی رسائی کی شرح تراسی فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی پارلیمانی سیکرٹری سبین غوری نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد سولہ کروڑ سترہ لاکھ ہو گئی ہے، جو ملک بھر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے وسیع پیمانے پر استعمال کی عکاسی کرتی ہے۔
ایوان نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید چار پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
ایوان کا اجلاس اب پیر کی شام پانچ بجے ہو گا۔