Friday, 26 April 2024, 11:08:14 pm
وزیر خارجہ ہفتہ کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
September 23, 2018

File Photo

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو منگل سے شروع ہورہا ہے۔

پاکستانی وفد کے علاوہ دنیا بھر کے رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں وہ ایسے وقت میں جنگ اور امن کے مسائل پر بات چیت کریں گے جب دنیا میں تنازعات ، تشدد اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ متعدد اعلی سطح کے اجلاسوں میں بھی شرکت اور تقریبا 24 دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ نئی حکومت کی ترجیحات اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اورعالمی معاملات کے بارے میں اس کا موقف اور پالیسی اجاگر کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.