Friday, 26 April 2024, 03:14:38 pm
وزیر اطلاعات نے بھارت کی گیڈر بھبھکیوں کو مسترد کردیا
September 23, 2018

File Photo

اطلاعات ونشریات کے وزیرچوہدری فواد حسین نے بھارت کی حکمران جماعت کی جانب سے جنگی گیڈر بھبھکیوں کو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف گیڈر بھبھکیوں کے ذریعے وزیراعظم نریندرامودی کو بچانا چاہتی ہے جنہیں اندرونی دبائو کا سامنا ہے کہ وہ فرانسیسی جیٹ طیاروںکے معاہدے Rafael کے معاملے پر عہدے سے مستعفی ہوجائیں اور اس حکمت عملی کا مقصد بھارتی عوام کی توجہ بدعنوانی کے بڑے سیکنڈل سے ہٹانا بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی خلفشار اور دبائو کی وجہ سے اسطرح کے ہتھکنڈے اختیار کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے حصول کیلئے پاکستان اور بھارت کے رویوں میں فرق واضح ہوگیا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نے امن کیلئے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا جو دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری اور خطے میں خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے اور پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.