Saturday, 27 April 2024, 03:47:01 am

مزید خبریں

 
بھارت کی ہٹ دھرمی سے کشمیر ایک ہولناک میدان جنگ بن چکا ہے:گیلانی
September 23, 2018

File Photo

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نےکہا ہے کہ بھارت کے دیرینہ مسئلہ کشمیر سے متعلق ہٹ دھرمی پر مبنی طرز عمل سے کشمیر ایک ہولناک میدان جنگ بن چکا ہے۔

انہوں نے سری نگر میں ایک بیان میں ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کئے گئے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا کشمیر ی عوام کے ساتھ انصاف کے لئے آواز بلند کی لیکن بھارتی غرور اور ہٹ دھرمی مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی راہ  میں بڑی رکاوٹ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.