Friday, 26 April 2024, 10:21:48 am
وزیراعظم کی امریکی صدرکےساتھ ملاقات پاکستان کےلئےکامیابی ہے:معاون خصوصی اطلاعات
July 23, 2019

اطلاعات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پاکستان کےلئے ایک کامیابی ہے۔

 آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے رہنما پر فخر ہے جس نے پاکستان کی عالمی فورم پر باوقار انداز میں نمائندگی کی۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے افغان مسئلے پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید اور انہیں مقبول قرار دینا، دنیا میں عمران خان پر بڑھتے اعتماد اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.