Saturday, 27 April 2024, 12:59:31 am
امریکی صدرکی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف
July 23, 2019

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

 وہ وائٹ ہاوس واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اظہار خیال کررہے تھے۔

 دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ امن عمل کو آگے بڑھانا مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن کےلئے وزیراعظم کے نصب العین کو سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں  ہیں۔

 صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اقتصادی روابط اور دفاع و سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون اور مواقع کا اعتراف کیا۔

 وزیراعظم  نے پیشکش کی کہ امریکہ پاکستان کے کاروباری شعبے میں سرمایہ کاری کرے۔

 انہوں نے کہا کہ پرامن ہمسائیگی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔

 وزیراعظم  عمران خان نے صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

باضابطہ بات چیت کے بعد صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان اور اُن کے وفد کے ارکان کو وائٹ ہاوس کا دورہ کرایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.