Friday, 26 April 2024, 02:57:36 pm
خیبرپختونخواحکومت کاکوہاٹ میں عجائب گھرکےقیام کامنصوبہ
June 23, 2018

خیبرپختونخوا حکومت نےضلع کوہاٹ میں عجائب گھر کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔یہ عجائب گھر پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائے گا ۔نظامت آثار قدیمہ وعجائب گھر کے ترجمان نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا نگران وزیراعلی دوست محمد خان نے اس منصوبے کو اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ حکومت نے صوبے میں بارہ عجائب گھروں کے قیام کی پہلے ہی منظوری دے رکھی ہے جن میں سے تین ، تین عجائب گھر پشاور اورچترال میں قائم کئے جائینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.