Friday, 26 April 2024, 03:18:42 pm
ہنگامی امدادی ادارے کی صوبوں کوکورونا وائرس کےخلاف ذاتی تحفظ کےآلات کی چھٹی کھیپ کی فراہمی
May 23, 2020

ہنگامی امدادی ادارے نے صوبوں کو کورونا وائرس کے خلاف ذاتی تحفظ کے آلات کی چھٹی کھیپ فراہم کی ہے ۔

ادارے کے ترجمان کے مطابق سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آج حفاظتی سامان بھیجا گیا ۔ہسپتالوں کوحفاظتی سامان کی ساتویں کھیپ کی فراہمی عید کے بعد شروع ہوگی۔

ادھر خیبرپختونخوا کے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے دس ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹنگ کٹس محکمہ صحت کے حوالے کی ہیں۔صوبائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق متعلقہ محکموں کو 25 ہزار سرجیکل ماسک بھی دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ادارے کا ایمرجنسی آپریشن تھیٹر عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران مکمل طورپر فعال رہے گا انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ ہنگامی صورتحال میں ٹال فری نمبر 0800-01700 پر رابطہ کریں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.