Saturday, 27 April 2024, 03:17:41 am
ڈونلڈٹرمپ کاایران سے تیل خریدنے والے ملکوں کیلئے پابندی میں استثنیٰ کے خاتمے کافیصلہ
April 23, 2019

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ملکوں کے لئے پابندی میں استثنیٰ کے خاتمے کافیصلہ کیاہے۔

وائٹ ہائوس نے کہاہے کہ چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اورترکی کواگلے مہینے سے استثنیٰ ختم ہوجائے گا جس کے بعدانہیں امریکی پابندیوں کاسامناکرناہوگا۔اس سے پہلے امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیونے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایران سے تیل درآمدکرنے والے تمام ملکوں پرامریکی پابندیاں دوبارہ عائد کی جائیں گی۔اُدھرترکی کے وزیرخارجہ Mevlut Cavusoglu نے امریکی فیصلے پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ اس سے علاقے میں امن واستحکام پیدانہیں ہوگا لیکن ایرانی عوام کونقصان ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.