صدرڈاکٹر عارف علوی نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے فوری فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔لاہور میں فیڈرل انشورنس محتسب کے افسروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محتسب کے اداروں نے شکایت کنندگان کے لئے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔صدر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ترقی کی شاندار صلاحیت موجود ہے تاہم اسے صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لئے فوری فیصلوں اور دیانتداری کی ضرورت ہے۔فیڈرل انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل نے بیمہ کمپنیوں کی بدانتظامی کے خلاف بیمہ کاروں کو انصاف فراہم کرنے پر ادارے کا کردار اجاگر کیا۔